احمد آباد: وشنو سولنکی نے آخری گیند پر چھکہ مارنے کے علاوہ سنسنی خیم 71 رنز اسکور کرتے ہوئے ہریانہ کے خلاف اپنی ٹیم کو 8 وکٹوں سے کامیابی دلانے میں کلیدی رول ادا کیا۔ اس کامیابی کے ذریعہ فاتح ٹیم سید مشتاق علی ٹرافی کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ بروڈہ نے پہلے ہریانہ کو 148/7 تک محدود رکھا جس کے بعد سولنکی نے 46 گیندوں کی اپنی اننگز میں 4 چوکے اور 5 چھکے لگاتے ہوئے ناقابل تسخیر اننگز کھیلی جس میں آخری اوور میں 18 رنز درکار تھے۔ ہریانہ نے ایک موقع پر آخری دو اوورس میں 23 رنز کے نشانے کو مزید مشکل کردیا تھا جیسا کہ ہریانہ کے کپتان موہت شرما نے 19 ویں اوور میں صرف 5 رنز دیئے۔ 28 سالہ سولنکی کے ذہن میں کچھ اور ہی منصوبہ تھا جنہوں نے سمت کمار کی جانب سے ڈالے گئے آخری اوور میں دو چھکے اور ایک چوکا لگاتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم رنز بنائے۔ علاوہ ازیں انہوں نے آخری گیند پر جب پانچ رن درکار تھے تو چھکا لگاکر ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچادیا۔