بناؤسنگھار اور زینت و آرائش کاشوق جو عورتوں میں پایا جاتا ہے، وہ ایک قدرتی شوق ہے اور قدرت نے اس شوق میں ایک بڑی حکمت پوشیدہ رکھی ہے، عورتیں بچپن سے آخر عمر تک اپنی زینت وآرائش اور بناؤ سنگھار میں مشغول رہتی ہیں اور ان کی ساری کوشش اسی کام میں صرف ہوتی ہے کہ اپنے تئیں حسین اور جمیل بنائیں اور ان کا حسن وجمال لوگوں کی نظر میں دلکش اور دل فریب معلوم ہولیکن چند لوگ خواتین پر یہ الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ تیار ہونے میں کافی وقت صرف کرتی ہیں، کوئی نیا نہیں اور غلط بھی نہیں۔ حوا کی بیٹی جب تک مکمل سنگھار نہ کر لے، مطمئن نہیں ہوتی جس میں وقت تو لگتا ہے اس سلسلے میں اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتاتے ہیں۔جن پر ہم عمل کر کے آپ بہت کم وقت میں آپ کسی تقریب کیلئے تیار ہو کر سب کو حیران کر سکتی ہیں۔ کسی تہوار یا تقریب سے ایک دن قبل ہی منصوبہ بندی کر لیجئے کہ تقریب کیلئے کونسا لباس موزوں رہے گا۔ اس کے ساتھ جیویلری کا بھی انتخاب کر لیں جس دن تقریب میں شرکت کرنی ہو تو کوشش کیجئے کہ گھر کے کام صبح ہی نمٹا لیں۔رات میں شرکت کرنی ہو تو دوپہر کا کھانا سادہ سا تیار کر لیں۔ اب تمام کاموں سے فارغ ہو کر اپنا لباس، جیویلری اور جوتے نکال کر دیکھیے۔اگر لباس صاف ہے تو اسے استری کر کے لٹکا دیجئے، ورنہ پہلے دھو لیں اسی طرح جوتے بھی صاف کریں اور جیویلری ترتیب سے رکھ دیجئے۔میک اپ کا سامان بھی نکال لیجئے۔پوری تسلی کر کے دوپہر کو تھوڑی دیر کیلئے سو جائیے، کیونکہ تقریب سے واپسی پر رات ہو سکتی ہے۔ڈیڑھ سے دو گھنٹے کی نیند کافی رہے گی۔شام کو غسل کر کے تازہ دم ہو جائیں۔گھر کے دیگر افراد کی ذمہ داری بھی اگر آپ ہی پر ہو تو یہ وقت درج ہے، اس سے ایک گھنٹہ پہلے اپنی تیاری شروع کر دیجئے، چونکہ سب چیزیں پہلے ہی تیار ہیں، اب آپ منٹوں میں تیار ہو کر سب کو حیران کر سکتی ہیں۔اگر ہم اسی طرح اپنے کام منصوبہ بندی سے کریں تو وقت کی کمی کا رونا کبھی نہ روئیں۔