حیدرآباد۔ گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے چیف سکریٹری تلنگانہ کو ٹیلی فون کرتے ہوئے اُن کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ گورنر نے سومیش کمار کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ چیف سکریٹری سومیش کمار کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں جس کے بعد سے وہ ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گورنر نے فون پر بات چیت کرتے ہوئے عاجلانہ صحت یابی کیلئے علاج پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔چیف سکریٹری سومیش کمار کل طبی جانچ کے دوران کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے جس کے بعد انہوں نے خود کو کورنٹائن کرلیا اور ان کے رابطے میں آنے والے افراس سے معائنہ کروانے کی خواہش کی تھی۔