سونالی بندرے کی ٹیم ٹی پی ایل میں شامل

   

چنئی۔ جیسے ہی ٹینس پریمیئر لیگ (ٹی پی ایل) کے چھٹے سیزن کی تیاریاں زور پکڑ رہی ہیں، چنئی اسماشیرز نے شاندار داخلہ لیا ہے، جس میں بالی ووڈ اداکارہ سونالی بندرے نے دھرمندر گوئل اور وپل بنسل کے ساتھ شریک مالک کے طور پر شمولیت اختیارکی ہے۔ سونالی بندرے جوکہ خود ایک پرجوش ٹینس مداح ہیں، انہوں نے ٹی پی ایل ممبئی ماسٹرز2024 ایونٹ میں اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا میرے بیٹے کے ٹینس کے شوق کی وجہ سے میری محبت اس کھیل سے مزید بڑھ گئی ہے۔ کھیل نوجوانوں کی زندگیوں میں بے حد نظم و ضبط پیدا کرتے ہیںاور اس ایونٹ کا حصہ بن کر میں کافی مسرور ہوں ۔