بنگلورو: کرناٹک میں سونا اسمگلنگ کیس میں گرفتار اداکارہ رانیا راؤ کے سوتیلے والد اعلی پولیس عہدیدار کو لازمی رخصت پر بھیج دیا گیا ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس ( کرناٹک اسٹیٹ پولیس ہاوزنگ کارپوریشن ) کے رامچندر راؤ ( آئی پی ایس ) کی لازمی رخصت کا حکمنامہ آج جاری کیا گیا ۔ اس میں کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے ۔ جاریہ ماہ کے اوائل میں رانیا راؤ کو بنگلورو ائرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا تھا جب ان کے قبضے میں 14.8 کیلو سونا برآمد ہوا تھا ۔ ڈی جی پی نے اس گرفتاری کے بعد کہا تھا کہ دوسرے کسی بھی والد کی طرح وہ بھی اپنی دختر کی گرفتاری پر حیرت کا شکار ہیں۔ وہ ان کے ساتھ نہیں بلکہ اپنے شوہر کے ساتھ علیحدہ رہتی ہیں۔ رانیا راؤ کی گرفتاری کے بعد حکام نے ان کے گھر کی تلاشی بھی لی تھی جہاں سے سونے کے زیورات اور نقد رقم برآمد کی گئی تھی ۔ تین ایجنسیاں اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہیں۔