سونا اسمگلنگ کیس: اداکارہ رانیا راؤ 24 مارچ تک عدالتی تحویل میں

,

   

بنگلورو: معروف کنڑ فلمی اداکارہ رانیا راؤ کو سونے کی اسمگلنگ کے الزام میں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجنس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں 24 مارچ تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ رانیا، جو منی کیا اور پٹاکی جیسی فلموں میں نظر آچکی ہیں، کو کیمپے گوڑا انٹرنیشنل ایئرپورٹ (KIA) پر پیر کی رات گرفتار کیا گیا۔رانیا راؤ، پولیس ہاؤسنگ کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس رام چندرا راؤ کی سوتیلی بیٹی ہیں وہ مبینہ طور پر 14.8 کلو گرام سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں۔ انہیں خصوصی عدالت برائے اقتصادی جرائم میں پیش کیا گیا، جہاں انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔حکام کے مطابق، رانیا دبئی سے ایمریٹس فلائٹ کے ذریعے بنگلورو پہنچی تھیں جب انہیں حراست میں لیا گیا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ وہ صرف 15 دنوں میں 4 بار دبئی جاچکی تھیں، جس کی وجہ سے حکام نے ان پر نظر رکھنی شروع کردی۔ ان کے مشکوک رویے کے باعث ایئرپورٹ پر خصوصی نگرانی کی گئی اور انہیں پکڑ لیا گیا۔ رانیا نے سونے کے زیورات پہن کر اور کپڑوں میں سونے کی اینٹیں چھپا کر اسمگلنگ کرنے کی کوشش کی۔