سونو سود کی ادھو ٹھاکرے سے ملاقات

   

پونے 8جون(سیاست ڈاٹ کام )شیوسینا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کی تنقید جھیل رہے اداکار سونو سود نے اتوار کی رات مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی۔مسٹر ٹھاکرے نے نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کو ان کی آبائی ریاستوں کو لوٹنے کے لئے بسوں کے انتظام کرکے اپنا تعاون دینے کے لئے سونو سود کی ستائش کی ہے ۔وزیراعلی سے ملاقات کے بعد سونو سود نے کہا،‘‘مشکل میں پڑے سبھی لوگوں کو ان کی ضرورتوں کے مطابق ہم مدد کررہے ہیں۔میں آخری مزدور تک کو اس کے گھر پہنچانے کے لئے مسلسل کام کرتا رہوں گا۔کشمیر سے کنیا کماری تک سبھی پارٹیوں نے اپنی حمایت دی ہے اور میں اس کے لئے ہر کسی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں‘‘۔سونوسود کی وزیراعلی کے ساتھ یہ ملاقات مسٹر ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا کے اس زبانی حملے کے بعد ہوئی ،جس میں کہاگیاتھا کہ وہ(سونو سود)بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے لکھی سیاسی اسکرپٹ پر عمل کررہے ہیں۔