سونیا اور راہول گاندھی کا سابق وزیر بھردواج کو خراج

   

نئی دہلی 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور ان کی پارٹی کے لیڈر راہول گاندھی نے سابق مرکزی وزیر و گورنر ہنس راج بھردواج کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت ادا کیا۔ 83 سالہ بھردواج کا قلب پر حملے کے سبب اتوار کو ایک مقامی دواخانہ میں انتقال ہوا تھا۔ اُنھیں گردہ کے عارضہ کے سبب اس دواخانہ میں شریک کردیا گیا۔ سونیا گاندھی نے بھردواج کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ اُنھوں نے کئی سال رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں۔