سونیا گاندھی فرزند راہول کے ہمراہ امریکہ روانہ

   

سالانہ میڈیکل چیک اپ ہوگا ۔ پارلیمانی سیشن میں عدم شرکت
نئی دہلی : صدر کانگریس سونیا گاندھی پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے پہلے حصے میں شریک نہیں ہوسکیں گی ۔ یہ سیشن پیر 14 ستمبر کو شروع ہورہا ہے ۔ صدر کانگریس اپنے سالانہ میڈیکل چیک اپ کے لیے آج قومی دارالحکومت سے امریکہ کے لیے روانہ ہوئیں ۔ وہ کم از کم دو ہفتہ ملک سے باہر رہیں گی اور ان کے ہمراہ کانگریس ایم پی راہول گاندھی ہوں گے ۔ تاہم وہ چند روز والدہ کے ساتھ رہنے کے بعد وطن لوٹ آئیں گے اور تب پرینکا گاندھی اپنی والدہ کے پاس جائیں گی ۔ سونیا گاندھی نے اپنی روانگی سے قبل پارلیمانی حکمت ساز گروپ کے ساتھ اجلاس منعقد کئے اور واضح ہدایات دئیے کہ دونوں ایوان میں بہتر ربط کے ساتھ قوم کو درپیش کلیدی مسائل اٹھائے ۔ کانگریس امکان ہے معاشی گراوٹ اور کورونا وائرس سے نمٹنے میں مرکزی حکومت کی ناکامی جیسے مسائل اٹھائے گی ۔۔