سونیا گاندھی نے سالگرہ تقاریب نہ منانے کی اپیل کی

   

حیدرآباد۔/8ڈسمبر، ( سیاست نیوز) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے کل 9 ڈسمبر کو اپنی سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنرل بپن راوت اور دیگر فوجی جوانوں کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں موت پر قومی سوگ کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ پارٹی کیڈر سے ملک بھر میں اپیل کی گئی کہ وہ کل سالگرہ تقاریب کے انعقاد سے گریز کریں۔ اسی دوران صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے جنرل بپن راوت کی حادثہ میں موت پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ پارلیمانی اسٹینڈنگ کونسل برائے ڈیفنس کے اجلاس میں انہیں جنرل راوت سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ملک جنرل راوت کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ انہوں نے کانگریس کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ سونیا گاندھی کی سالگرہ تقاریب سے گریز کریں۔ ر