سونیا گاندھی کو کانگریس کا عبوری صدر مقرر کئے جانے پر مبارکباد

,

   

نئی دہلی۔14اگست ( سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں کانگریس کے صدر دفتر کے باہر گذشتہ دوشنبہ کو سونیا گاندھی کو پارٹی کا عبوری صدر مقرر کئے جانے پر مبارکباد کے پوسٹر چسپاں دیکھے گئے ۔ ان پوسٹروں میں سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا ، پرینکا گاندھی اور سابق صدر راہول گاندھی کی تصاویر بھی نظر آرہی تھیں ۔ پوسٹر میں کہا گیا کہ ’’ سونیا گاندھی جی آپ کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کا عبوری صدر بنائے جانے پر مبارکباد قبول فرمائیں ‘‘ ۔