حیدرآباد۔/8ڈسمبر، ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے صدر کانگریس سونیا گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر کل 9 ڈسمبر کو ریاست بھر میں جھنڈا تہوار منانے کا اعلان کیا ہے۔ پردیش کانگریس کے ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ نے بتایا کہ تمام پولنگ بوتھس سطح پر کارکنوں کی جانب سے پارٹی پرچم لہرایا جائے گا۔ سونیا گاندھی کی سالگرہ کے دن مرکزی حکومت نے 9 ڈسمبر کو ہی علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔ کانگریس قائدین اور کارکن دونوں مواقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل رکنیت سازی مہم کا آغاز کریں گے۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کوڑنگل اسمبلی حلقہ میں پولنگ بوتھ پر ڈیجیٹل ممبر شپ مہم کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ رکنیت حاصل کرنے والے ہر شخص کو انشورنس فراہم کیا جائے گا۔ 26 جون تک ڈیجیٹل ممبر شپ مہم جاری رہے گی۔ مہیش کمارگوڑ نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کا موقف مستحکم ہے اور بی جے پی کا اقتدار کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ ر