نئی دہلی : کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کی والدہ پاؤلا مائنو کا ہفتہ کو اٹلی میں ان کے گھر پر انتقال ہوگیا ۔ وہ کئی دنوں سے علیل تھیں اور سونیا گاندھی /23 اگست کو اپنی بیمار والدہ کی عیادت کیلئے اٹلی روانہ ہوئی تھیں ۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے ٹوئٹر پر اس کی اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا کہ شریمتی سونیا گاندھی کی والدہ پاؤلا مائنو کا انتقال ہفتہ /27 اگست کو اٹلی میں ان کے گھر پر ہوا ۔ آخری رسومات کل ادا کی گئیں ۔