سونی پت میں امام او ران کی اہلیہ کا بے رحمانہ قتل

,

   

مذکورہ جوڑے کی شناخت 38سالہ عرفان اور ا ن کی اہلیہ یسمین عرف مینا 25کے طور پر ہوئی ہے جو ضلع پانی پت کے موہالی گاؤں کے ساکن بتائے جارہے ہیں۔

سونی پت۔پولیس نے اتوار کے روز بتایا کہ ہریانہ کے ضلع سونی پت کے ملک مہاجر علاقے میں ایک مسجد سے متصل کمرے سے ایک مسلم عالم دین اور ان کی اہلیہ کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

مذکورہ جوڑے کی شناخت 38سالہ عرفان اور ا ن کی اہلیہ یسمین عرف مینا 25کے طور پر ہوئی ہے جو ضلع سونی پت کے موہالی گاؤں کے ساکن بتائے جارہے ہیں۔

https://twitter.com/UAH_India/status/1170580341066588160

پچھلے سال دونوں کی شادی دہلی میں ہوئی تھی۔اتوار کے روز فجر کی نماز ادا کرنے کے لئے مسجد آنے والوں کو مذکورہ جوڑے کی نعشیں ملیں۔ایک مقامی نے بتایا کہ جوڑے کا قتل تیز دھار ہتھیار سے کیاگیاہے۔

اس نے بتایاکہ ”گاؤں میں مذکورہ جوڑے کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔ ہفتہ کی رات گاؤں میں دوگروپس اراضی معاملے کو لے کر ایک دوسرے سے متصادم ہوگئی تھے‘

اور امام نے ان سے معاملے کو ختم کرنے کا استفسار کیاتھا۔ ایک گروپ نے انہیں دھمکی دی تھی۔ ہمیں شبہ ہے وہی گروپ قتل کے واقعہ میں شامل ہے“۔

ڈپٹی پولیس سپریڈنٹ جیتندر سنگھ نے کہاکہ وہ مقام واقعہ سے شواہد اکٹھا کررہے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”دونوں مقتولان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ہوگئی ہے اور ان نے معاملے میں تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔

نامعلوم لوگوں کے خلاف ہم نے قتل کا مقدمہ درج کردیاہے“