حیدرآباد ۔ موسم گرما کی پہلی دستک ہوچکی ہے اور دن ورات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد اب آنے والے دنوں میں گرم ماحول میں رات کی میٹھی نیند کا مسئلہ درپیش ہوگا۔ عام طور پر گرمیوں کے موسم میں سونے سے پہلے نہانے کو ترجیح دی جاتی ہے کیوں کہ ایسا کرنے سے دن بھر کی تھکان دور ہونے کے بعد رات میں اچھی نیند مکمل کی جاسکتی ہے اور اب ایک تحقیق میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ سونے سے قبل نہانے کی وجہ سے جسم کی گرمی میں جوکم آتی ہے جس کے بعد پر سکون نیند آجاتی ہے۔ امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سونے سے 90 منٹ یعنی ڈیڑھ گھنٹہ قبل نیم گرم پانی سے نہانا نیند کیلیے بہتر ہے لیکن دوسری جانب ہم میں سے بہت سے لوگ بستر پر جانے سے قبل نہانے کوترجیح دیتے ہیں۔سائنس جرنل سلیپ میڈیسن ریویو میں شائع تحقیق کے مطابق جن افراد کو رات کو سونے میں مشکلات پیش آتی ہیں، انہیں بستر پر جانے سے 90 منٹ قبل نہانا چاہیے۔ امریکی یونیورسٹی آف ٹیکسس کے ماہرین نے 5322 معاملات کا جائزہ لیا ہے جن میں سونے سے پہلے نہانے اور نہ نہانے والے دونوں افراد شامل تھے۔ ماہرین نے کئی ماہ تک معاملات کا جائزہ لے کر ان کے نتائج اخذ کیے جن سے ثابت ہوا کہ گرمیوں یا سردیوں میں سونے سے 90 منٹ قبل نیم گرم پانی سے نہانے والے افراد کو پر سکون نیند آتی ہے۔موسم گرما میں نیم گرم پانی سے نہانا کوئی پسند نہیں کرتا بلکہ صرف شاور کے نیچے ٹہر جانا انہیں پسند آتا ہے۔ماہرین کے مطابق نتائج سے پتہ چلا کہ اگرچہ عام پانی سے نہانے والے افراد کو بھی اچھے طریقے سے نیند آئی، تاہم نیم گرم پانی سے نہانے والے افراد کے جسم کی حرارت قابو میں رہی اور انہیں پرسکون نیند آئی۔ ماہرین نے تجویز دی کہ ہر بالغ مرد و خاتون کو سونے کے لیے بستر پر جانے سے 90 منٹ یا کم سے کم ایک گھنٹہ قبل ٹھیک طرح سے نیم گرم پانی سے نہانا چاہیے۔
احتیاط ضروری :ایک جانب جہاںرات کو سونے سے قبل نہانے سے بہتر نیند حاصل کی جاسکتی ہے وہیں چند باتوں کا خیال بھی رکھنا ضروری ہے ورنہ فائدہ سے زیادہ نقصان بھی ہوسکتا ہے ۔ سب سے پہلے رات کے کھانے اور نہانے کے درمیان کم از کم 30 منٹ کا وقفہ ضروری ہے کیونکہ کئی ایک ایسے واقعات ہوئے ہیں جہاں ادھیڑ عمر کے افراد کھانے کے بعد ہی نہانے گئے اور قلب پر حملہ کے باعث کسی نے جان گنوائی تو کسی نے دواخانہ میں شریک ہونے کی تکلیف اور بھاری بلوں کو برداشت کیا ہے لہذا بہتر ہے کہ رات کے کھانے اور نہانے کے درمیان بہتر وقفہ برقرار رکھیں۔دوسری اہم بات سخت محنت ، ورزش یا پسینہ بہانے والا کام کرنے کے فوراً بعد بھی نہانے سے گریز کریں کیونکہ محنت سے جسم کی حرارت زیادہ ہوتی ہے اور اس پر پانی ڈالنے سے جسم کی حرارت میں تیزی سے گراوٹ آتی ہے جوکہ صحت کیلئے کافی نقصاندہ ہے۔اس کے علاوہ نہانے کے فوری بعد بھی بستر پر چلے جانا اور کولر یا اے سی کے سامنے زیادہ دیر تک رہنے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔
سونے سے قبل نہانا ’ احتیاط ضروری