قاتل گرفتار، ڈچپلی سرکل انسپکٹر وینکٹیشورلو کا انکشاف
نظام آباد : سونے کے خاطر ایک معمر خاتون کا قتل کرتے ہوئے اس کی نعش کو مکان میں ہی دفن کردیا یہ واقعہ نظام آباد کے کوٹ گلی میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب نظام آباد ضلع کے ڈچپلی سرکل انسپکٹر وینکٹیشور لو نے بتایا کہ اندلوائی منڈل کے ترمن پلی سے تعلق رکھنے والی 70 سالہ ایلوا گداگری کرتی ہے اور ہر روز کی طرح 11 ؍ ڈسمبر کے روز بھی ترمن پلی سے نظام آباد گدا گری کرنے کیلئے نکلی ہوئی تھی اور اس روز شام فون پر اپنے افراد خاندان کو اطلاع دیتے ہوئے گھر نہ آنے کا اظہار کیا تھا اور صبح گھر آنے کا اظہار کیا تھا لیکن دوسرے دن شام تک بھی مکان نہ پہنچنے پر افراد خاندان نے اس کے بارے میں تلاش کرنا شروع کردیا نظام آباد میں بھی کئی مقامات پر تلاش کیا لیکن اس کے باوجود بھی اس کا کوئی پتہ نہ چلنے پر 14؍ ڈسمبر کے روز پولیس میں شکایت کی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کے بارے میں تحقیق کا آغاز کیا اور اس کے فون نمبر سے کی گئی آخری کال کے بارے میں تحقیق کرتے ہوئے اس شخص کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر نظام آباد کے کوٹ گلی سے تعلق رکھنے والے ایلیا کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنا شروع کیا ایلیا اور اس کی بیوی ایلوا کی جان پہچان تھی اور اسی پہچان کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے ایلوا کے جسم پر موجود دو تولہ سونے کے زیورات کی خاطر اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور اس کے جسم پر موجود زیورات حاصل کرنے کے بعد نعش کا کسی کو پتہ نہ چل سکے مکان میں ہی دفن کردیا ۔ ایلوا کے افراد خاندان کی شکایت پر پولیس نے اس کیس کی تحقیق کرتے ہوئے قاتلوں کا پتہ چلالیا اور نعش کو باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کیا اور بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالے کردیا ۔
نظام آباد میں کل اصلاحی مجلس
نظام آباد : مدرسہ عبداللہ بن عباس کے زیر اہتمام 28؍ ڈسمبر بروز پیر بعد نماز مغرب بانسواڑہ مدرسہ میں اصلاحی مجلس منعقد کی جارہی ہے جس میں مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی صدر( دینی مدارس بورڈ تلنگانہ وآندھراپردیش انڈیا و صدر مجلس ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا ) شرکت فرمائیں گے اور خصوصی خطاب بھی فرمائیں گے ۔ اس مجلس کی صدارت طوفی کرناٹک حضرت مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر ( جمعیۃ علماء کرناٹک ) اور نگرانی حضرت مولانا مفتی خواجہ شریف مظاہری ترجمان ، مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی فرمائیں گے ۔ مفتی عمر بن عیسیٰ قاسمی ناظم مدرسہ و جمیع اساتذہ و طلباء مدرسہ و جمیع اساتذہ و طلباء مدرسہ نے آپ سے مع دوست احباب شرکت کی پرُ خلوص گذارش کی ۔
