سونے کی غیر قانونی منتقلی کا ریاکٹ بے نقاب ‘ دو گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 22 ستمبر ( سیاست نیوز)پرانے شہر کے علاقہ میں سونے کی غیر قانونی منتقلی کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے پولیس میر چوک نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ کالی کمان گلزار حوض کے علاقہ میں مشتبہ انداز گشت کر رہے دو افراد مہندر بھنڈاری دوسرا رونک مہندر بھنڈاری کو پولیس نے پوچھ گچھ کی اور ان کے قبضہ سے 1.25 کروڑ روپئے مالیتی طلائی زیورات کو برآمد کرلیا ۔ کیونکہ یہ دونوں پولیس کو اطمینان بخش جواب دینے اور حساب بتانے میں ناکام رہے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 3,69,500 روپئے نقد بھی ضبط کرلیئے ان دونوں کا تعلق مشرقی ممبئی کے علاقہ بورویلی سے بتایا گیا ہے ۔ پولیس میر چوک کے مطابق یہ دونوں سونے کے تاجر ہیں لیکن ان کے پاس موجود سونے کے تعلق سے مناسب دستاویزات بتانے میں کانام رہے ۔ پولیس نے زیورات ‘ نقد رقم ضبط کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔