نئی دہلی :سونے کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ جاری ہے۔ عام بجٹ میں سونے پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کے اعلان کے بعد سے سونے کی قیمت مسلسل گر رہی ہے۔ بجٹ پیش ہونے کے بعد سے لیکر اب تک یعنی ایک ہفتے میں سونا تقریباً 5000 روپے سستا ہوا ہے۔ عام بجٹ میں سونے پر کسٹم ڈیوٹی 15 فیصد سے کم کرکے 6 فیصد کردی تھی۔ اس کا اثر بجٹ کے دن سے ہی سونے کی قیمت پر نظر آنے لگا تھا، جس کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔بجٹ سے عین قبل سونا جو 72000 روپے فی 10 گرام کے قریب ٹریڈ کر رہا تھا جو اب 68000 روپے سے نیچے پہنچ گیا ہے۔