نئی دہلی، 20 نومبر (یو این آئی۔) بیرونی بازاروں سے ملنے والے منفی اشاروں کے باعث جمعہ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ درج کی گئی۔ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج میں خبر لکھے جانے کے وقت سونے کی قیمت 4,355 روپے گر کر 1,23,097 روپے فی 10 گرام رہ گئی۔ گزشتہ کاروباری دن کے مقابلے میں یہ 3.4 فیصد کی گراوٹ ہے ۔چاندی کی قیمتوں پر بھی آج دباؤ رہا۔ اس کی قیمت 6,797 روپے گھٹ کر 1,50,685 روپے فی کلوگرام رہ گئی۔ گزشتہ کاروباری دن کے مقابلے میں چاندی بھی 4.3 فیصد سستی ہوئی ہے ۔ بیرونی بازاروں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ درج کی گئی۔
بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت 3.1 فیصد گر کر 3,570 ڈالر فی اونس رہ گئی۔ جبکہ چاندی کی قیمت 5 فیصد گر کر 42.13 ڈالر فی اونس رہ گئی۔ دونوں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کچھ عرصے سے گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے ۔