مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف ایک طرف کسان احتجاج پر بیٹھے ہیں وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کی جماعتیں خاص طور پر کانگریس بی جے پی حکومت پر مسلسل حملے کررہی ہے کانگریس نے ایک بار پھر زرعی قوانین کو واپس لینے کے مطالبے پر مودی سرکار کو نشانہ بنایا۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت پر کچھ سرمایہ داروں کا قرض معاف کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کا سرمایہ صاف کرنے میں مصروف ہے۔راہل گاندھی نے پیر کو گرافکس شیئر کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا”اپنے سوٹ بوٹ والے دوستوں کا 875000 کروڑ کا قرضہ معاف کرنے والی سرکار کسانوں کا سرمایہ صاف کرنے میں لگی ہوئی ہے۔