تلگو فلم اداکار وینکٹیش نے کینسر سے متاثرہ اپنے مداح سے اس کے گھر جاکر ملاقات کی۔ حیدرآباد کے منصور آباد سے تعلق رکھنے والا سریش فلم اداکار وینکٹیش کافین بتایا جاتا ہے۔ وہ کچھ عرصہ سے جگر کے کینسر کے عارضہ میں مبتلا ہے اس کی حالت اس قدر تشویشناک ہے کہ وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہے۔ اس نے وینکٹیش کی تمام فلمیں دیکھی ہیں۔ جب ساوتھ سوپر اسٹار کو اپنے فین کی خرابی صحت کی اطلاع ملی تو وہ خود سریش کے گھر پہنچ گئے اور اس سے ملاقات کی اور اس کی صحت کے تعلق سے معلومات حاصل کی اور اس کی جلد صحبیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔