سوپر اسپورٹس بائک توجہ کا مرکز

   

حیدرآباد ۔ اسپورٹس اور سوپر بائک موٹو مورینی زونٹیس اور حال ہی میں لانچ کی گئی عالمی برانڈ کیو جے موٹر بائیکس اب حیدرآباد میں ایک ملٹی برانڈ سوپر بائیک فرنچائز اسٹور موٹو والٹ پر ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہوں گی جوکہ اسپورٹس بائیک کے شائقین کی توجہ کا مرکز ہے ۔ یہ بائیکس 125 سے 650 سی سی کی رینج میں دستیاب ہوں گی جس کی قیمت 1.5 سے 7 لاکھ روپے ہے۔ تاہم یہ بائیکس بیرون ملک سے سی کے ڈی کے طور پر آتی ہیں اور یہاں پوچم پلی میں اسمبل کی جاتی ہیں ۔ آدیشورآٹو رائیڈ پرائیویٹ لمیٹڈ ایک مہاویرگروپ کے ذریعہ ہندوستان لایا گیا ہے، وہ ہندوستان میں دو اور معروف بائک لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مسٹر وکاس کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر آدیشور آٹو رائیڈ انڈیا لانچ کے پیچھے کا وژن اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سوپر بائیک کے شوقین افرادکو عالمی سطح پر مشہور برانڈز اور ان کی ممتاز مصنوعات کا تجربہ ہندوستان میں بائیک چلانے والوں کو مل سکے۔