سوڈان: بموں کی گھن گرج اور گولیوں کے سائے میں قیلولہ کرنے کا ناقابل یقین منظر

   

خرطوم:سوڈان میں فوج کے دو دھڑوں میں پچھلے ایک ماہ سے جاری لڑائی کے بعد افراتفری کا عالم ہے اور لوگ گھروں سے باہرفٹ پاتھوں اور پلوں کے نیچے زندگی گذارنے پرمجبور ہیں۔سوڈانی فوج اور سریع الحرکت فورسز کے درمیان جاری لڑائی کے دوران کچھ ایسے مناظربھی سامنے آئے ہیں جن پر یقین کرنا مشکل ہے۔انہی حیرت انگیز مناظر میں ایک شخص کو دن کے وقت گولیوں کے سائے میں ایک سڑک کے کنارے پر قیلولہ کرتے دکھایا گیا ہے۔جب اس نے گولہ باری کی آواز سنی تو سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی ویڈیو کلپ میں یہ شخص زمین پر لیٹا دکھائی دے رہا تھا۔