سوڈان سیلاب مہلوکین کی تعداد 79 ہوگئی

   

خرطوم : سوڈان میں موسلا دھار بارشوں کے پیدا کردہ سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 79 تک پہنچ گئی ہے۔سوڈان سِول ڈیفنس کونسل کے ترجمان عبدالجلیل عبدالرحیم نے کہا ہے کہ ملک میں جون سے جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 79 ہو گئی ہے۔عبدالرحیم کے مطابق سیلاب کی تباہیوں میں 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں اور کثیر تعداد میں رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ دارالحکومت خرطوم کے علاوہ 18 صوبوں کی اکثریت بھاری بارشوں ا ور سیلابی ریلوں سے متاثر ہوئی ہے۔