سوڈان سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس

   

واشنگٹن: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 6 ارکان نے سوڈان کے موضوع پر اجلاس کی درخواست دے دی،جس کے بعد بدھ کے روز رکن ممالک کے نمایندے ملاقات کریں گے۔ ادھر امریکا نے ایک بار پھر سوڈان میں سیاسی و عسکری قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ اقتدار کی جمہوری منتقلی کے حوالے سے مذاکرات شروع کریں۔ اس سلسلے میں وزیر خارجہ کی معاون مولی وی نے سوڈان میں سوڈانی حکام کے ساتھ ملاقات بھی کی۔