خرطوم ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے خصوصی سفیر نے سوڈان کی اعلیٰ سطحی قیادت سے ملاقات کی اور زور دیا کہ سوڈان کے تنازعہ کی پرامن یکسوئی کی جائے۔ انہوں نے احتجاجیوں اور فوجی جنرلوں دونوں سے اپیل کی کہ احتجاجی مظاہرے ترک کردیں اور جنرل ان کے خلاف کارروائی بند کردیں۔ امریکہ کا یہ سفارتی دباؤ احتجاجیوں کی جانب سے منتخبہ حکومت کیلئے احتجاجی مظاہروں کے جاری رہنے اور سیول نافرمانی کی مہم میں تبدیل ہوجانے کے بعد منظرعام پر آیا ہے۔
