سوڈان میں شدید بارش، 21ہلاک

,

   

خرطوم،: سوڈان میں شدید بارشوں سے اب تک ملک بھر میں 21 افراد ہلاک اور تقریباً 16لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ افسران نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔سوڈان کی قومی کونسل کی جانب سے یومیہ جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس سال بارش کی وجہ سے 4،726 مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور تقریبا 4628 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔کونسل نے اطلاع دی کہ سب سے زیادہ نقصان صوبہ خرطوم کے مغربی نیل کے علاقے اور غدرف ، کسالہ ، کورڈوفان اور نہر النیل ریاست میں ہوا۔ انہوں نے النیل کے نواح میں رہنے والے لوگوں اور پانی کے ذرائع سے بھی بارش کے موسم میں خصوصی احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔