سوڈان میں ہیلتھ سنٹرز کو نشانہ بنائے جانے پر عالمی ادارہ صحت کی شدید مذمت

   

جنیوا : عالمی ادارہ صحت نے سوڈان میں جاری جھڑپوں میں ہیلتھ سنٹرز کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ایک تحریری بیان میں، یہ نوٹ کیا گیا کہ سوڈان میں تنازعات نے شہریوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ملک میں ہیلتھ سنٹرزاور ہیلتھ ورکرز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ کم از کم 3 ہیلتھ ورکرز جان کی بازی ہار گئے اور 2 زخمی ہوئے۔اس بات پر زور دیا گیاہے کہ ہیلتھ سنٹرز اور ان کے ملازمین پر حملے اور ایمبولینس ہائی جیکنگ جیسے واقعات صحت کے کام کو محدود کر دیتے ہیں۔ کہ اس صورتحال سے اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے 9 سمیت 16 اسپتال حملوں کی وجہ سے ناقابل استعمال ہیں۔سوڈانی فوج اور نیم فوجی قوتوں کے درمیان 15 اپریل کی صبح خرطوم اور مختلف شہروں میں مسلح جھڑپیں ہوئیں۔اعلان کیا گیا کہ جھڑپوں میں 270 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 2600 سے زیادہ شہری اور فوجی زخمی ہوئے۔