سویتیلے باپ نے نابالغ لڑکی کی متعدد مرتبہ عصمت ریزی کی ۔

,

   

حیدرآباد: شہر میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔ جس میں باپ بیٹی کے مقدس رشتہ کو پامال کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک سویتیلے باپ نے نابالغ ۱۴؍ سالہ لڑکی کی کئی متعدد مرتبہ اپنی ہوس کا شکار بنایا ۔ یہ واقعہ گولکنڈہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ہمیں ایک ۱۴؍ سالہ لڑکی سے شکایت موصول ہوئی ۔ اس نے بتایاکہ اس کا سویتیلا باپ اس کا متعدد مرتبہ اس کی عصمت ریزی کیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ہم اس لڑکی بیان پر ایک کیس درج کرلیا۔

اور متاثرہ لڑکی کو طبی معائنہ کیلئے دواخانہ بھیج دیا گیا ہے ۔ ملزم کے خلاف آئی پی سی سیکشن 376 کے تحت اور پوسکو کے تحت ایک کیس درج کرلیاگیا ہے ۔ مفرور ملزم کو پکڑنے کیلئے پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دی ہے ۔