سویندو ادھیکاری مغربی بنگال کے نئے چیف منسٹر ، امیت شاہ کا اعلان

,

   

کولکاتا، 8 مئی (ایجنسیز): بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج اعلان کیا ہے کہ سویندو ادھیکاری مغربی بنگال کے نئے چیف منسٹر ہوں گے۔ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو زبردست کامیابی ملی ہے اور پارٹی نے 207 نشستیں جیت کر پہلی بار ریاست میں مکمل اکثریت حاصل کی ہے۔ کولکاتا میں بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے بعد امیت شاہ نے سویندو ادھیکاری کے نام کا باضابطہ اعلان کیا۔ امیت شاہ نے کہا کہ پارٹی کے قومی صدر کی ہدایت پر انہیں اور موہن چرن ماجھی کو مرکزی مبصر کے طور پر بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں سویندو ادھیکاری کے حق میں کئی تجاویز اور حمایت سامنے آئیں جبکہ کسی دوسرے نام کی تجویز نہیں دی گئی۔ اسی کے بعد انہیں متفقہ طور پر بی جے پی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب قرار دیا گیا۔ مغربی بنگال میں بی جے پی کی اس بڑی کامیابی کا بڑا سہرا سویندو ادھیکاری کو دیا جارہا ہے۔ وہ کبھی ممتا بنرجی کے قریبی ساتھی اور ترنمول کانگریس میں نمبر دو لیڈر سمجھے جاتے تھے۔