سویڈش وزیر اعظم اردغان سے ملاقات کے خواہاں

   

انقرہ : سویڈن کے نئے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے صدر رجب طیب ایردوان کو ایک خط بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ انقرہ کے دورے کیلئے تیار ہیں۔میڈیا کے مطابق کرسٹرسن نے کل صدر ایردوان کو اپنے ملک کے انقرہ میں سفارت خانے کے ذریعے ایک خط بھیجا ہے۔جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں امید کرتا ہوں کہ کل قلیل مدت کے اندر آپ سے ناٹوکے معاملے میں جامع بات چیت ہو گی۔خط میں ترکیہ کے تحفظات کو سنجیدہ لینے کا ذکر کرنے والے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم اس ملک کے سیکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں اور دہشت گرد تنظیم پی کے کے اور دیگر دہشت گرد تنظیموں اور ان کے بازوں سے ممکنہ خطرات سمیت ہر طرح کی دہشت گردی اور مظاہروں کے خلاف جدوجہد کیلئے باہمی تعاون قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔