سویڈن کی ناٹو رکنیت کیلئے ہنگری کیترکیہ کے موقف کی تائید

   

بڈوپٹ : ہنگری کے خارجی امور و خارجہ تجارت کے وزیر پیٹر سیجارتو نے کہا کہ وہ سویڈن کی ناٹو کی رکنیت کے حوالے سے ترکیہ کے فیصلوں کی حمایت کریں گے۔یورو ویکلی نیوز کے مطابق، سیجارتو نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ ہنگری اس معاملے میں ترکیہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔یہ بتاتے ہوئے کہ وزیر خارجہ خاقان فیدان نیٹو کی رکنیت کے لیے آنے والے دنوں میں سویڈن سے رابطہ کریں گے، سیجارتو نے اس بات پر زور دیا کہ انھوں نے اس معاملے پر اپنے ہم منصب فیدان سے بھی مشاورت کی ہے۔یہ بتاتے ہوئے کہ وہ انقرہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے،سیجارتو نے اس بات پر زور دیا کہ اگر میثاق میں سویڈن کی رکنیت کے حوالے سے ترکیہ کے موقف میں تبدیلی آتی ہے تو ہنگری کسی بھی ملک کی نیٹو میں شمولیت میں رکاوٹ پیدا نہیں کرے گا۔