سُرخ یا سفید، کونسی پیاز صحت بخش ہے؟

   

نیویارک : ایسے تو تمام سبزیاں ہی صحت کے لیے اہم اور مفید ہیں مگر پیاز غذائیت سے بھرپور ہے اور اس کے کئی فوائد ہیں جن میں دل کی صحت میں بہتری، خون میں شوگر کا بہتر کنٹرول اور ہڈیوں کی مضبوطی میں اضافہ شامل ہے۔ایک نئی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیاز کھانے سے مجموعی صحت پر متعدد مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جن میں سر فہرست کولیسٹرول کی سطح کا متوازن ہونا ہے۔ماہرینِ غذائیت کا کہنا ہے کہ سفید پیاز اینٹی بائیوٹک اور اینٹی سوزش خصوصیات سے بھرپور ہے، سفید پیاز کو عام طور پر پکوان بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا لیکن یہ انتہائی صحت بخش ہے، سفید پیاز کو ہلکے اور الگ ذائقے کے لیے جانا جاتا ہے، انہیں پکا کر اور کچا دونوں صورتوں میں کھایا جا سکتا ہے۔شہد کے ساتھ سفید پیاز کے جوس کا استعمال کھانسی کا بہترین علاج ہے، اس مرکب کو ریفریجریٹر میں 5 گھنٹے تک رکھا جا سکتا ہے، اس شربت کو متاثرہ شخص کے سینے پر بھی لگایا جا سکتا ہے۔مزید برآں سفید پیاز میں شفا بخش خصوصیات پائی جاتی ہیں، یہ ناک، آنکھوں اور کان کے انفیکشن سے لڑنے میں مدد کر سکتی ہے اور ان لوگوں کے لیے بھی مفید ہے جو اکثر تیزابیت کے مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔سفید پیاز ان لوگوں کے لیے بھی مفید ہے جو بال گِرنے یا بالوں کے پتلے ہونے سے پریشان ہیں، سفید پیاز کا جوس سر کی جِلد پر لگانے سے منفی اثرات کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔