سٹیزنس اسپیشالیٹی ہاسپٹل پر فیکٹری ورکر کی کٹی ہوئی کلائی کو پھر سے جوڑ دیا گیا

   

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : سٹیزنس اسپیشالیٹی ہاسپٹل ، نلہ گنڈلہ ، حیدرآباد پر آرتھوپیڈک ٹیم نے ایک 22 سالہ فیکٹری ورکر ہریش کی کٹی ہوئی کلائی کو لمب رسٹوریشن سرجری کے ذریعہ پھر سے مضبوطی سے جوڑ دیا ۔ سنگاریڈی کے قریب نندی گرام میں ایک بیوریج فیکٹری میں مشین پر کام کرتے وقت حادثاتی طور پر اس نوجوان کی سیدھی کلائی کٹ گئی تھی جسے اس ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا تھا ۔ ڈاکٹر اشوک راجو کے زیر قیادت ڈاکٹر واسو دیوا اور ڈاکٹر کیلارو پرافل نے یہ سرجری انجام دی ۔ اس میں پلاسٹک سرجن ڈاکٹر وینکٹیش بابو اور ڈاکٹر ششی دھر ریڈی نے بھی معاونت کی ۔۔