سٹیزن شپ اور تین طلاق بل آج راجیہ سبھا میں زیر بحث نہ آنے پر ہوسکتا ہے ختم۔

,

   

نئی دہلی۔ شہریت ( ترمیم ) اور تین طلاق بل پر لوک سبھا کے اندر او رباہر کافی بحث ہوئی ہے۔ لیکن آج دونوں ہی بل راجیہ سبھا میں منظور نہیں ہوئی جس کی وجہہ سے مذکورہ بل غیرکاردگرد ثابت ہوگئے ہیں۔آج بجٹ اجلاس کا آخری دن تھا‘ جس کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیاگیا۔

آج اجلاس میں سی اے جی کی انڈین ائیر فورس کی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس میں کہاگیاہے کہ پچھلی حکومتوں کے مقابلے میں موجودہ حکومت نے کم قیمت میں معاہدہ کیاہے۔اپوزیشن جماعتوں نے راجیہ سبھا میں شہریت بل کو بغیر جانکاری کے پیش کرنے پر مخالفت کی ۔

مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ 2016میں بزنس اڈوائزری کمیٹی کے مطابق اس بل پر بحث کے لئے تین گھنٹو ں کا وقت مقرر کیاگیاتھا۔

اگر یہ بل پاس نہیں تو تب بھی سولہویں لوک سبھا کے ساتھ ختم نہیں کیاجاسکتا ہے۔طریقے یہ ہے کہ اگر کوئی بل راجیہ سبھا میں زیرالتوا ہے اور لوک سبھا میں منظور نہیں کیاگیا ہے تو لوک سبھا کی تحلیل سے وہ بل بھی ختم نہیں ہوتاہے۔

لیکن اگر کوئی بل لوک سبھا میں پاس ہونے کے بعد راجیہ سبھا میں زیرالتوا ہے تو لوک سبھا تحلیل ہونے تو اس بل کو بھی تحلیل مانا جاتا ہے۔تین طلاق بل اور شہریت ( ترمیم)بل لوک سبھا میں پاس کردیاگیاہے لیکن راجیہ سبھا میں اسے منظوری نہیں ملی ہے۔

ایسے میں اگلے لوک سبھا الیکشن کے بعد دونوں ہی بلوں کو لوک سبھا میں پاس کرانا ہوگا۔شہریت بل کے خلاف آسام او رشمال مشرق کی تمام ریاستوں میں احتجاج جاری ہے