ممبئی: این سی پی لیڈر اور لوک سبھا رکن سپریا سولے کا موبائل فون اور واٹس ایپ ہیک کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اس کی اطلاع خود سپریا سولے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ ہیکرس ان سے پیسوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی سپریا سولے نے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ انھیں کوئی بھی فون یا میسج نہ کریں۔سپریا سولے نے پیر کی دوپہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر موبائل ہیک کیے جانے کی خبر دیتے ہوئے پوسٹ کیا جس میں کہا ہے کہ ان کا موبائل فون اور واٹس ایپ ہیک کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرادی ہے اور جانچ بھی شروع ہو گئی ہے۔ سپریا سولے کا موبائل فون ہیک ہونے کی خبر سے مہاراشٹر اکے سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سپریا سولے سے ہیکر نے 400 ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔ اس درمیان سپریا سولے نے بتایا کہ کس طرح تقریر کے دوران ان کا فون ہیک ہو گیا تھا۔