سپریم کورٹ آف انڈیا میں لاء کلرک اور محققین کے تقررات

   

حیدرآباد۔9۔اپریل(سیاست نیوز) سپریم کورٹ آف انڈیا میں لاء کلرک اور محققین کو مختصر مدت کے لئے کنٹراکٹ کے اساس پر خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کے رجسٹرار (رکروٹمنٹ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف انڈیا میں لاء کلرک اور ریسرچ اسوسی ایٹ کے عہدہ پر تقررات کے لئے جاری کئے گئے اس اعلامیہ کے مطابق امیدوار وں کو آن لائن درخواست داخل کرنی ہوگی جو کہ www.sci.gov.in پر داخل کی جاسکتی ہیں۔ مسٹرڈی پی والیا کے مطابق امیدواروں کی اہلیت اور ان کی قابلیت و تعلیم کے متعلق تمام تفصیلات اعلامیہ میں شامل ہیں۔مختصر مدت کے لئے سپریم کورٹ میں لاء کلرک اور ریسرچ اسوسیٹ منتخب ہونے والوں کو ماہانہ 80ہزار روپئے مشاہرہ دیا جائے گا۔سپریم کورٹ رجسٹرار کی جانب سے 8 اپریل کو جاری کئے گئے اس اعلامیہ کی تمام تفصیلات آن لائن ویب سائٹ پر موجود ہیں جہاں خواہشمند راست مشاہدہ کرتے ہوئے اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔م