سپریم کورٹ سے دوبارہ رجوع ہونے کی کویتا نے تردید کی

   

حیدرآباد /17 مارچ ( سیاست نیوز ) دہلی شراب اسکام کے الزامات کا سامنا کرنے والی بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے آج ای ڈی کی نوٹس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہونے اور عدالت عظمی کی جانب سے ان کی درخواست کو مسترد کردئے جانے کی صبح سے جھوٹی افواہیں پھیلائی جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت کی کہ انہوں نے آج سپریم کورٹ سے ہرگز رجوع نہیں ہوئی جو بھی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں وہ بے بنیاد ہے ۔ انہوں نے پہلے سپریم کورٹ میں جو درخواست داخل کی تھی وہ زیر التواء اس پر 24 مارچ مارچ کو سماعت مقرر ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے تازہ کوئی ایک اور درخواست داخل نہیں کی ہے ۔ وہ 16 مارچ کو ای ڈی سے رجوع نہیں ہوئی جس پر انہیں دوبارہ 20 مارچ کو پوچھ تاچھ کیلئے حاضر ہونے کی نوٹس دی گئی ہے ۔ اس کے خلاف بھی وہ سپریم کورٹ سے رجوع ہونے اور سپریم کورٹ کی جانب سے ان کی درخواست کو مسترد کردینے کی خبریں اور افواہیں پھیلائی جارہی ہیں ۔ جس کی وہ سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہیں ۔ ن