سپریم کورٹ فیصلے کا احترام ضروری :مایاوتی

   

لکھنو 7 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے آج کہاکہ ایودھیا معاملے میں سپریم کورٹ کے آنے والے فیصلے کو سماج کے ہر طبقے کو قبول کرنا چاہے اور حکومت کو لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی ضمانت لینی چاہئے ۔بی ایس پی سربراہ و سابق چیف منسٹر نے آج دو ٹوئٹ کئے ۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اجودھیا معاملے میں ایک دو دن میں فیصلہ آنے والا ہے ۔ فیصلے کے حوالے سے سبھی بے چین ہیں۔ ملک کے مفاد میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا سبھی افراد کواحترام کرنا چاہئے ۔