سپریم کورٹ میں آیوش ہولیسٹک ویلنس سنٹر کا افتتاح

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے جمعرات کو سپریم کورٹ کے احاطے میں’آیوش ہولیسٹک ویلنس سنٹر‘کا افتتاح کیا۔جسٹس چندرچوڑ نے اس موقع پر کہاکہ “یہ میرے لیے ایک اطمینان بخش لمحہ ہے ۔ جب سے میں نے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا ہے ، میں اس کے لیے کوشش کر رہا ہوں۔ میں آیوروید اور جامع طرز زندگی کا حامی ہوں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 2000 سے زائد ملازمین ہیں۔ ہمیں نہ صرف ججوں اور ان کے خاندانوں کے لیے بلکہ عملے کے لیے بھی ایک مکمل زندگی فراہم کرنے کے طریقوں پر غور کرنا چاہیے ۔ ان سب کو اس سنٹر سے صحت کے فوائد حاصل ہوں گے ۔چیف جسٹس نے کہاکہ “میں سپریم کورٹ میں آیوش سینٹر کھولنے پر تمام آیوش ڈاکٹروں کا بہت مشکور ہوں”۔اس موقع پر ودیا راجیش کوٹیچا، سکریٹری، وزارت آیوش، پروفیسر (ڈاکٹر) تنوجا نیساری، ڈائرکٹر، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے ) اور دیگر سینئر فیکلٹی ممبران اس موقع پر موجود تھے ۔