سپریم کورٹ میں22دسمبر کو اہم معاملات کی سماعت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 19 دسمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ کی موسم سرما کی تعطیلات سے ٹھیک پہلے کام کاج کے آخری دن جمعہ کو چیف جسٹس سوریہ کانت نے کہا کہ عدالت 22 دسمبر کو خصوصی نشست میں انتہائی اہم معاملات پر سماعت کرے گی۔چیف جسٹس نے واضح کیا کہ مقدمات کی فوری سماعت کے دعووں کی کڑی جانچ پڑتال کے بعد ہی صرف حقیقی طور پر اہم موضوعات کو سماعت کیلئے لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک یا ایک سے زیادہ بنچوں کے بیٹھنے کا فیصلہ ان معاملات کی تعداد پر منحصر ہوگا جن میں فوری سماعت کی ضرورت پائی جائے گی۔ عدالت میں باقاعدہ کام کاج کا آغاز دوبارہ 5 جنوری 2026 سے ہوگا۔