سپریم کورٹ نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی پر حملہ کرنے والے دو ملزمان کی ضمانت مسترد کر دی ہے۔ سپریم کورٹ نے انہیں ایک ہفتے کے اندر خودسپردگی کرنے کو بھی کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ حکم الہ آباد ہائی کورٹ کے ضمانت دینے کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے دیا ہے۔ ان دونوں ملزمان کے خلاف سی سی ٹی وی فوٹیج میں ٹول پلازہ پر اویسی کی گاڑی پر حملہ کرنے کے ثبوت ملے ہیں سپریم کورٹ نے کہا کہ ہائی کورٹ نے دونوں کو ضمانت دینے کے اپنے فیصلے میں وجوہات نہیں بتائی ہیں۔ اس لیے ہائی کورٹ اس معاملے کی دوبارہ سماعت کرے۔ ملزم کے سرنڈر ہونے کے چار ہفتوں کے اندر معاملے پر دوبارہ غور کیا جائے۔ درحقیقت، 3 فروری کو یوپی انتخابات کے دوران اے آئی ایم آئی ایم کے سپریمو اور ایم پی اسد الدین اویسی پر فائرنگ ہوئی تھی۔ جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔ اویسی اتر پردیش قانون ساز اسمبلی انتخابات سے قبل ایک ریلی سے خطاب کرنے کے بعد میرٹھ سے دہلی واپس آرہے تھے۔ پھر رات دیر گئے یہ واقعہ پیش آیا۔