نئی دہلی:سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ کی خواتین کو سرکاری ملازمت میں ملنے والے 30 فیصد ریزرویشن پر ریاستی ہائی کورٹ کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کوہٹا دیا۔ ساتھ ہی اس معاملے میں مدعا علیہان سے جواب طلب کیا گیا ہے۔ دراصل، اتراکھنڈ پبلک سروس کمیشن کی طرف سےریاست کے 31 محکموں کی 224 آسامیوں کو بھرنے کے لیے گزشتہ سال اگست میں ایک اشتہار جاری کیا گیا تھا۔ اشتہار میں اتراکھنڈ کی خواتین کو ڈومیسائل کی بنیاد پر 30 فیصد ریزرویشن دینے کا التزام کیا گیا۔