سپریم کورٹ نے طلباء کی خودکشی روکنے کیلئے 15 لازمی ہدایات جاری کر دیں

   

نئی دہلی، 25 جولائی (یو این آئی) خودکشی کے واقعات پر قابو پانے کیلئے سپریم کورٹ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 15 لازمی ہدایات جاری کی ہیں جن میں دو ماہ کے اندر نجی کوچنگ سینٹروں کا رجسٹریشن بھی شامل ہے۔ جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ نے یہ ہدایات ایک 17سالہ طالب علم کی موت کے معاملے کی سماعت کے دوران دیں، جو میڈیکل کورسز میں داخلے کیلئے کیے گئے قومی اہلیت اور داخلہ ٹسٹ کا امیدوار تھا۔ وشاکھاپٹنم میں طالب علم کی اپنے ہاسٹل کی چھت سے گر کر پراسرار حالات میں موت ہو گئی تھی۔ یہ افسوسناک واقعہ جولائی میں وشاکھاپٹنم کے آکاش-بائجو انسٹی ٹیوٹ میں پیش آیاتھا۔