سپریم کورٹ نے قیدیوں کی قبل از وقت رہائی کو لے کر اترپردیش حکومت کو دیا بڑا حکم

   

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزا پانے والے قیدیوں کی قبل از وقت رہائی کے سلسلے میں اتر پردیش حکومت کو ایک اہم ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ عدالت نے تمام مجرموں کی قبل از وقت رہائی کے مقدمات تین ماہ میں نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔ سماعت کے بعد چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے اپنے حکم میں کہا کہ قانونی خدمات اتھارٹی ہر ماہ ہر ضلع کے جیل سپرنٹنڈنٹ سے یہ معلومات اکٹھی کرے گی کہ سزا کاٹ رہے مجرم کو قبل از وقت رہائی کا فائدہ دیا جا سکتا ہے۔ یا نہیں؟ اس کے ساتھ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ ریاست کس صورت میں یہ چھوٹ دے رہی ہے۔ ریاستی حکومت کس پالیسی کے تحت پری میچور ریلیز کا فائدہ شفاف اور موثر انداز میں دے رہی ہے، اس کا بھی پتہ لگایا جائے گا۔