سپریم کورٹ نے کتابوں میں درج تاج محل کی تاریخ سے متعلق درخواست کو مسترد کیا

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے تاریخ کی کتابوں میں تاج محل کے بارے میں دی گئی غلط معلومات کو ہٹانے کے لیے دائر عرضی کو مسترد کر دیا ہے اور اس مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ سخت تبصرہ کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے کہا کہ عدالت اس معاملے میں کیسے سماعت کر سکتی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس سی ٹی روی کمار کی بنچ نے عرضی گزار سرجیت سنگھ یادو کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان معاملات پر غور کرنا آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کا کام ہے۔