سپریم کورٹ کمیٹی کا کسانوں کیساتھ کل پہلا اجلاس

   

نئی دہلی:زرعی قوانین مسئلہ کی یکسوئی کیلئے سپریم کورٹ نے ایک کمیٹی تشکیل دی جس کا آج نئی دہلی واقع پوسا کیمپس میں اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین اشوک گلاٹی، انیل گھنوٹ اور پرمود جوشی نے شرکت کی ۔ اجلاس میں 21 جنوری کو کسان لیڈروں کے ساتھ ملاقات کا فیصلہ کیا گیا۔کمیٹی کے چوتھے رکن بھوپندر سنگھ مان شامل نہیں ہوئے کیونکہ انھوں نے پہلے ہی اس کمیٹی سے خود کو الگ کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ میٹنگ کے بعد کمیٹی رکن انل گھنوٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ کمیٹی زراعتی قوانین کی مخالفت اور حمایت کرنے والے کسانوں اور کسان تنظیموں سے بات کرے گی۔