سپریم کورٹ کے ایودھیا فیصلے کی مخالفت میں ”مخالف فسطائی اتحاد‘‘ پر مشتمل 40سے زائد تنظیموں کی تشکیل

,

   

چہارشنبہ کے روزمذکورہ تنظیمیں جس میں ٹی و ی کے‘ وی سی کے اور مئی 17تحریک نے اعلان کیاہے کہ مذکورہ تشکیل برائے ایک”مخالف فسطائی اتحاد“۔مذکورہ اتحاد عدالت عظمیٰ کے خلاف احتجاج منظم کرے گا۔

چینائی۔ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے متعلق سپریم کورٹ کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کی مخالفت میں چالیس سے زائد سیاسی جماعتوں اور تنظیموں نے تاملناڈو میں ایک مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے۔

چہارشنبہ کے روزمذکورہ تنظیمیں جس میں ٹی و ی کے‘ وی سی کے اور مئی 17تحریک نے اعلان کیاہے کہ مذکورہ تشکیل برائے ایک”مخالف فسطائی اتحاد“۔مذکورہ اتحاد عدالت عظمیٰ کے خلاف احتجاج منظم کرے گا۔

جس نے عدالت صدیوں سے چل رہے بابری مسجد اور رام جنم بھومی متنازعہ اراضی معاملے میں اپنا فیصلہ سنایا ہے‘ مذکورہ تنظیم چینائی میں 21نومبر کے روز احتجاجی مظاہرہ کریں گی۔

مخالف نیوکلیئر جہدکار ایس پی اودئے کمار نے کہاکہ مذکورہ اتحاد”ایک آواز میں فیصلے کی مذمت کرتا ہے“۔انہوں نے کہاکہ”یہ ملک کے سکیولر سونچ کے مفاد میں ہونے والا فیصلہ نہیں ہے۔

ہم نے واضح موقف اختیار یہ کیا ہے کہ یہ ملک کی مستقبل کی سیاست کے مفاد میں بھی نہیں ہے“۔انہوں نے مرکزی دھاری کی سیاست جماعتوں کو بھی فیصلہ کے خلاف اپنی زبان بند رکھنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

اودئے کمار نے کہاکہ ”کئی سیاسی جماعتوں نے اس مسلئے پر منافقانہ موقف اختیار کیاہے اور وہ سمجھ نہیں رہے ہیں کہ اس کااثر ہم سب پر پڑے گا۔ہم لوگو ں سے اپیل کرتے ہیں وہ اس پر منافقانہ رویہ اختیار نہ کریں“