سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ2 جج جاں بحق

   

تہران : ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ سے 2 جج جاں بحق ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق فائرنگ سے ایک جج زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے ک بعد ازاں حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔