لکھنو۔سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد‘ رام جنم بھومی اراضی تنازعہ پر سنائے گئے فیصلے کے بعد سے ایودھیا میں پہلے نماز جمعہ کے دوران شہر بھر کی546مساجد کے اردگر د سخت چوکسی اختیار کرنے کی غرض سے 6500مضبوط پولیس جوانوں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔
ایودھیا ایس ایس پی اشیش تیواری نے کہاکہ ”فیصلے سے قبل تمام حالات پر نظر رکھنے اور ان کی برقراری کے لئے مذکورہ واٹس ایپ گروپ کی تشکیم عمل میں لائی گئی ہے۔
ہم آہنگی کے پیغام نے لوگوں کے درمیان میں پرامن ماحول کی تیاری میں مدد کی ہے“۔ نماز کے بعد مسجد کے باہر نکلنے والے معصوم بچوں سے مسجد کے باہر متعین پولیس جوانوں کو ہاتھ ملاتے‘ انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔
تین وقف کی نماز سے قبل اور اس کے بعد گاؤں میں پولیس جوانوں نے مقامی لوگوں کے ساتھ کھانے او رچائے پر تبادلہ خیال بھی کیاہے
۔ہند و او رمسلم کمیونٹیوں پر مشتمل 21تنظیمو ں کے اراکین کے ساتھ ملک پر ایودھیاپولیس امن کی کوششو ں میں مصروف عمل ہے